اتوار کی دیر رات محمدپور تھانہ حلقے کے چھتوارا گاؤں کے باشندے چگدیش نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ننکونے جو نہرول گاؤں میں رہتا ہے اسے نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ہے۔ پولیس شکایت کے بعد معاملے کی تفتیش شروع کی اسی درمیان ننکونے کے بھائی رام دین سے تفتیش کے دوران اس کی شرٹ کی پیچھے خون کے دھبے نظر آئے۔ شروعاتی دور میں انہوں نے بتایا کہ وہ ننکونے سے لپٹ کر رویا اسلیے یہ دھبے پڑے ہوں گے۔ لیکن پولیس کی سختی کے بعد انہوں نے جرم کا اقرار کیا۔
ابتدائی تفتیش میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ ننکونے کی بیوی 10 برس قبل اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ تبھی سے وہ اکیلا رہتا تھا۔ اس کے بعد ننکونے کی ملاقات ناچ گانے کے دوران ڈھول بجانے والے جگدیش سے ہوئی جو نابینہ تھا۔ دونوں میں دانت کاٹی روٹی ہو گئی۔ بعد میں دونوں نہرول گاؤں میں رہنے لگے۔
جگدیش نے اپنے گاؤں کی زمین فروخت کی تھی اور اس کی رقم کا بڑا حصہ ننکونے کو دیا تھا۔ اس درمیان جگدیش کے داماد ارجن نے پیسوں کا مطالبہ کیا۔ اس پر ننکونے اور ارجن میں کہا سنی ہوئی اور ارجن نے اسے دیکھ لینے کی دھمکی دی۔ اس کے بعد ننکونے کے بھائی رام دین نے بھی اس سے رقم کا مطالبہ کیا تو ننکونے نے اسے بےعزت کر کے بھگا دیا۔ رام دین نے اس بات سے ننکونے کا قتل کرنے کا۔ پلان بنایا۔ کیونکہ اسے محسوس ہو رہا تھا کہ وہ ننکونے کو قتل کرتا ہے تو اس کا الزام ارجن پر جائے گا۔ بعد میں اس نے ننکونے کو بانکے سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔