ETV Bharat / city

کپواڑہ: فٹ انڈیا مہم کے تحت کورٹ کمپلیکس میں میراتھن کا انعقاد - ای ٹی وی بھارت

پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کپواڑہ تسلیم عارف نے آج ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں ’فٹ انڈیا مہم‘ کے تحت ہری جھنڈی دکھا کر میراتھن کا آغاز کیا۔

کپواڑہ: ’فٹ انڈیا مہم‘ کے تحت کورٹ کمپلیکس میں میراتھن کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 9, 2021, 3:54 PM IST

میراتھن کا انعقاد ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے) کپواڑہ نے یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ اور ڈپارٹمنٹ ایجوکیشن کپواڑہ کے کلچرل ونگ کے اشتراک سے کیا۔

کپواڑہ: ’فٹ انڈیا مہم‘ کے تحت کورٹ کمپلیکس میں میراتھن کا انعقاد

بائز ہائرسکینڈری اسکول کپواڑہ کے تقریبا 50 طلباء نے اس میراتھن میں حصہ لیا جس کا انعقاد ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کپواڑہ میں کیا گیا تھا۔ دوڑ کپواڑہ قصبے سے ہوکر لولاب گیٹ زنگلی تک پہنچی اور یہاں ڈی سی سی پر ختم ہوئی۔

دریں اثنا ڈی ایل ایس اے کی جانب سے کورٹ کمپلیکس میں ایک پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں ٹاپ 3 فاتحین کو اعزاز سے نوازا گیا۔ پہلی پوزیشن 11 ویں جماعت کے ساحل احمد ڈار نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن 11 ویں جماعت کے ہی پیرزادہ عاقل نے اور 10 ویں جماعت کے عدنان افضل میر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

کپواڑہ: کامن سروسز سینٹر کی جانب سے بیداری پروگرام

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ڈی ایل ایس اے نے کہا کہ میراتھن کے انعقاد کا مقصد ’فٹ انڈیا مہم‘ کو آگے بڑھانا ہے جو 6 ہفتوں کا پروگرام ہے جو جاریہ سال 14 نومبر کو ختم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران اسکولز، کالجز اور دیگر محکموں کی مشاورت کے بعد مختلف پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.