شاردا یاترا کمیٹی Sharda Yatra Committee نے آج ٹنگڈار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب ٹیٹوال میں شاردا سنٹر اور شاردا مندر کا سنگ بنیاد Foundation Stone For Sharda Temple رکھا گیا۔
سنگ بنیاد تقریب میں وقف ڈیولپمنٹ کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں انداربی، شاردا یاترا کمیٹی کے چیرمین رویندر پنڈتا، ایس ڈی ایم ٹنگڈار اور تحصیلدار ٹنگڈار موجود تھے۔ اس موقع پر سینیئر سرکاری افسران اور علاقے کے معزز شہری بھی موجود رہے۔
اطلاع کے مطابق اس زمین پر سنہ 1948 تک ایک قدیم دھرم شالہ موجود تھا، لیکن سنہ 1948 میں پاکستانی قبائلیوں کے حملے سے اس جگہ کو نقصان ہوا تھا۔ یہ جگہ شاردا تیرتھ یاترا کے راستے کا آخری پڑاؤ بھی تھا۔
قبل ازیں شاردا یاترا کمیٹی نے بھومی پوجن کا اختتام بھی کیا تھا۔ اس موقع پر ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'شاردا پیٹھ صدیوں سے کشمیر کی پہچان ہے'۔
مزید پڑھیں:سیاحوں کا مرکز تاریخی ماملیشور مندر
انہوں نے کہا کہ 'سات دہائیوں سے زیادہ عرصے تک بند رہنے کے بعد ہم اس جگہ کی تاریخی اہمیت کو آنے والی نسلوں کے لیے زندہ کر رہے ہیں اور یہاں ایک بہت بڑے شاردا سینٹر اور مندر کی بنیاد پڑی ہے۔ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں تاریخ کو دہرانے کا موقع ملا۔'