ETV Bharat / city

SIU Raid in Kulgam کولگام میں ایس آئی یو کی چھاپہ ماری، قابل اعتراض مواد ضبط - اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کولگام کے بمرٹھ گاؤں میں دو ملزمان کے رہائشی مکانات پر چھاپے مارے جو ایک استانی رجنی بالا کے قتل میں ملوث ہیں۔ SIU conducts raids in Kulgam

کولگام میں ایس آئی یو کی چھاپہ ماری، قابل اعتراض مواد ضبط

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 7:23 AM IST

سری نگر: ملی ٹینسی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف اپنا کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے پیر کے روز کولگام کے بمرٹھ گاؤں میں دو ملزمان کے رہائشی مکانوں کی تلاشی لی جس دوران قابل اعتراض موا د کو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ (ایس آئی یو) نے کولگام کے بمرٹھ گاوں میں دو ملزمان کے رہائشی مکانات پر چھاپے مارے جو ایک استانی رجنی بالا کے قتل کے متعلق درج کیس زیر نمبر 49/2022 میں ملوث ہیں۔ Special Investigation Unit raids in Kulgam

اُن کے مطابق پیر کے روز خصوصی ٹیم ایس آئی یو نے کولگام میں دو ملزمان کے رہائشی مکانوں پر چھاپے ڈالے اور وہاں تلاشیاں لیں۔ چھاپہ ماری کے دوران قابل اعتراض مواد ،بینک اکاونٹس کی تفصیلات، ڈیجیٹل مواد وغیرہ کو برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: SIA conducts raids in Poonch پونچھ میں دو مقامات پر چھاپہ ماری

واضح رہے کہ یہ تلاشیاں دیگر عسکریت پسندی کے جرائم میں ملوث ہونے کے حوالے سے مزید شواہد اکھٹے کرنے کے لئے لی گئیں۔ اس کے علاوہ چھاپہ ماری دہشت گرد کے ساتھیوں اور حامیوں کی نشاندہی کرکے اُنہیں کیفر کردار تک پہنچانا مقصود ہے قابل ذکر ہے کہ دونوں ملزمان اس وقت سینٹرل جیل کورٹ بلوال میں نظر بند ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.