جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے میدانی اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔گزشتہ دو دنوں سے ہوئی برفباری کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Snowfall stopped in Kulgam
اسی درمیان انتظامیہ نے ضلع کے بیشتر رابطہ سڑکوں پر برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ تاہم ضلع کے متعدد مقامات خصوصا گلی کوچوں میں ابھی بھی برف کے انبار لگے ہوئے ہیں۔
انتظامیہ نے ضلع کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقہ کنڈ بستی میں بھی برف ہٹانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا ہے۔ Snow Clearing Operations Underway in Kund
یہ بھی پڑھیں: Snow Clearing Operations Underway: راجوری میں برف ہٹانے کا کام جاری
علاقہ کنڈ وسیع آبادی پر مشتمل ہیں، یہاں ولی کامل نور شاہ بغدادی کی مزار Kamil Noor Shah Baghdadi ہے جس کی وجہ سے یہاں زائرین کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ برف ہٹانے پر کنڈ کے رہائشیوں نے راحت کی سانس لے کر ضلع انتظامیہ کا شکریہ اد کیا۔