ETV Bharat / city

Kulgam Encounter: کولگام انکاؤنٹر ختم، ایک عسکریت پسند اور سکیورٹی اہلکار ہلاک، پانچ زخمی

کولگام انکاونٹر ختم ہوگیا۔ پاری ون میں سکیورٹی فورسس اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں ایک عسکریت پسند اور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ 3 فوجی اہلکاروں سمیت پانچ لوگ زخمی ہوگئے۔

کولگام انکاؤنٹر ختم، ایک عسکریت پسند اور ایک سیکوریٹی اہلکار ہلاک

author img

By

Published : Jan 13, 2022, 9:45 AM IST

Updated : Jan 13, 2022, 10:00 AM IST

جموں و کشمیر میں کولگام کے پاری ون میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا جبکہ 3 فوجی جوان اور 2 عام شہری بھی زخمی ہوگئے۔

کولگام انکاؤنٹر ختم، ایک عسکریت پسند اور ایک سیکوریٹی اہلکار ہلاک

تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے پاری ون کولگام علاقے میں رات دیر گئے سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسند کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد علاقے کا محاصرہ کیا گیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ کا آغاز ہوا جس میں کولگام پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کا ایک کانسٹبل ہلاک ہوگیا۔ جھڑپ میں دیگر 3 فوجی جوان زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر آرمی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Encounter in Pantha Chowk: پانتہ چھوک سری نگر انکاؤنٹر، تین عسکریت پسند ہلاک، چار سیکیورٹی اہلکار زخمی

زخمی فوجی اہلکاروں کی شناخت سپاہی سنیل، ارجن اور امن دیپ کے طور پر کی گئی۔ چھڑپ میں دو مکان پوری طرح تباہ ہوگئے جبکہ جھڑپ کے بعد دو عام شہری بھی زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ انکاؤنٹر ختم ہو گیا ہے۔

Last Updated : Jan 13, 2022, 10:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.