نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بنیادی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنائیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے لامڑ علاقے میں آج ایک تعزیتی مجلس میں شرکت کی غرض سے پہنچے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نیشنل کافرنس کے ووکریز کو پارٹی کو مضبوط کرنے کی بات کہی۔
فارق عبداللہ نے پارٹی کارکنان سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کو آپس میں بات جیت کرنے کی پہل کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا نہ پاکستان کشمیر کو لے سکتا ہے اور نہ ہی بھارت پاکستان زیر انتظام کشمیر کو، اب واحد راستہ ہے کہ بات چیت کی جائے اور بات جیت سے ہی سارے مسئلے حل ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت سے راستے کھل جائیں گے یہاں کے لوگ وہاں جائیں گے اور وہاں کے لوگ ہیاں آئیں گے جس سے دونوں علاقوں میں تجارت بڑھ جائے گی۔
اس دوران ان کے ہمراہ پارٹی کے سینیئر لیڈر ریٹائرڈ جسٹس حسنین مسعودی، سکینہ ایتو ، پیرزادہ غلام احمد شاہ اور دیگر ورکران بھی موجود تھے۔