ETV Bharat / city

برسوں سے سرکاری اسکیم کے منتظر مشتاق احمد بٹ - بوگام سے تعلق رکھنے والے مشتاق احمد بٹ کی کہانی

جنوبی کشمیر کے کولگام کے علاقے بوگام سے تعلق رکھنے والے مشتاق احمد بٹ دس سال سے مرکزی حکومت کی معاونت اسکیم ( PMAY) نہ ملنے سے پریشان ہیں۔

برسوں سے حکومتی اسکیم کے منتظر مشتاق احمد بٹ

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 8:05 PM IST

مقامی لوگوں نے بھی اس تعلق سے محکمہ رورل ڈیولپمنٹ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے علاقے کے لوگوں نے الزام عائد کیا کہ علاقے میں بار بار گرام سبھا لگتی ہے جس میں گاؤں کی تعمیر و ترقی کے حوالے اور گاؤں کے ایسے مستحقین افراد جن کے پاس رہنے کو گھر نہیں ہیں ان کی باز آباد کاری کے حوالے سے گرام سبھا میں ان کے نام لکھے جاتے ہیں اور اس کی بنیاد پر سارے کام ہوتے ہیں۔

برسوں سے حکومتی اسکیم کے منتظر مشتاق احمد بٹ

علاقے کے لوگوں نے الزام عائد کیا کہ ہے کہ کچھ خود غرض افراد غریب کنبوں کا نام لسٹ سے کاٹ دیتے ہے اور ان غریب افراد کو مرکزی حکومت کی اسکیموں کا فائدہ نہیں ملتا۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد بٹ نامی یہ شخص ایک چھوپڑی میں رہتا ہے اور دس سال سے اس کا نام لسٹ میں اول نمبر پر دیکھایا جاتا ہے لیکن آخری وقت میں کا نام لسٹ سے کاٹ دیا جاتا ہے ان معاملوں کے پیش نظر ایسا لگتا ہے کہ غریب افراد کے پاس رشوت دینے کے لیے پیسے نہیں ہوتے ہیں لہذا انہیں حکومت کی اسکیم کا فائدہ بھی نہیں ملتا۔

مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ علاقے کی کئی غریبوں کا نام لسٹ سے ہٹایا گیا اور کئی ایسے غریبوں کا نام اس لسٹ میں دیکھایا گیا جن کے پاس عالی شان بنگلہ ہے. علاقے کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور گورنر سے مؤدبانہ اپیل کی ہے کہ وہ علاقے کے لیے ایک ٹیم تشیکل دیں تاکہ پردھان منتری آواس یوجا سے مستحق افراد مستفید ہوں۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کی 14 پارٹیوں کی پارلیمنٹ میں بحث کروانے کی اپیل

اس حوالے سے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے فون پر علاقے کے وی ایل ڈبلیو سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ '2016 میں اس تعلق سے سروے ہواہے اور اس لسٹ میںان کا نام نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا نام اس لسٹ میں رکھا گیا ہے اور جلد ہی مذکورہ اسکیم سے انہیں فائدہ ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.