مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات Municipal Corporation Electionsمیں ایک دوسرے کو سخت چیلنجز دینے کے لئے اپنی اپنی جانب سے پوری کوششوں میں مصروف ہیں۔
کانگریس اور لفٹ فرنٹ نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 کی طرح ریاست کے مختلف اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں الگ الگ قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 میں سی پی آئی ایم اور کانگریس کو دو- دو سیٹوں پر کامیابی ملی تھی۔ اسی طرز پر لفٹ فرنٹ اور کانگریس جنوری میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اپنی اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری اور لفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس نے بلدیاتی انتخابات کے لئے اتحاد کی ذمہ داری اضلاع کے رہنماؤں پر چھوڑ دی۔
اس بنیاد پر کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے اضلاع کے رہنما وقت حالات اور علاقائی دبدبے کے مدنظر اتحاد کرنے اور نہ کرنے کے لئے پوری طرح سے آزاد ہیں۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اگلے سال یعنی 22 جنوری کو مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میونسپل کارپوریشن مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول میونسپل کارپوریشن، ہگلی ضلع کے چندن نگر میونسپل کارپوریشن اور سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن میں انتخابات ہونے ہیں۔