جموں: جموں و کشمیر میں یوم آزادی کی تقاریب سے قبل سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پولیس اور سکیورٹی فورسز نے فل ڈریس ریہرسل کا اہتمام کیا۔ جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں صوبائی کمشنر جموں اور سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈیویژنل کمشنر کشمیر نے فورسز سے سلامی لی۔ تاہم کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں خطہ میں بھی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔ ریہرسل کے دوران پولیس اور سکیورٹی دستوں کے علاوہ کلچرل اکیڈمی کی جانب سے پروگرام کا ریہرسل کیا گیا جو یوم آزادی کے موقع پر پیش کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں خصوصی درجے کی منسوخی کے بعد سے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ ہی قومی پرچم لہرا رہی ہے۔ خطے کی سیاسی جماعتیں انتخابات کرانے کا لگاتار مطالبہ کر رہی ہیں تاکہ منتخب جمہوری حکومت ایل جی انتظامیہ کی جگہ لے سکے اور جمہوریت اور ترنگے کا حق ادا کر سکے۔ Tight security in J&K Ahead of Independence Day