ETV Bharat / city

سانبہ میں تین مشکوک ڈرون دیکھے گئے

author img

By

Published : Jul 30, 2021, 9:41 AM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع سانبہ میں جمعرات کی  شام کو جموں کے سانبہ ضلع میں تین مزید ڈرون دکھائی دیے۔ ان تین مشتبہ ڈرونز کو انٹرنیشنل بارڈر سانبہ، ای ٹی بی پی کیمپ گگوال سانبہ اور تیسرے ڈرون کو آرمی کیمپ بری برہمنا میں دیکھا گیا۔

ڈرون
ڈرون

سرکاری ذرائع کے مطابق ان ڈرونز کو کل شام 8 بجے سے نو بجے کے قریب دیکھا گیا جس کے بعد مستعد بی ایس ایس جوانوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر ڈرونز پر فائرنگ کی اور انہیں واپس پاکستان کی سرحد کے پار جانے پر مجبور کیا۔

جموں و کشمیر میں 27 جون کو بھارتی ایئر فورس اسٹیشن پر ہوئے حملے میں ڈرون کے استعمال کے بعد سے مسلسل سرحد پر ڈرون دیکھے جا رہے ہیں۔ جموں خطہ میں مسلسل ڈرون دکھائی دینے کے بعد سے سیکورٹی اہلکاروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ہم آپ کو بتا دیں جموں و کشمیر میں 23 جون کی صبح بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کو اس وقت بڑی کامیابی ملی، جب انہوں نے انخور سیکٹر میں ایک ڈرون کو مار گرایا۔

جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے کی گئی فائرنگ کے بعد ڈرون زمین پر گر پڑا۔ ڈرون سے پولیس نے 5 کلو گرام آئی ای ڈی برآمد کیا ہے۔ آئی ای ڈی کو ڈرون کی مدد سے عسکریت پسندوں تک پہنچانے کی کوشش کی۔ ڈرون کا وزن 17 کلو گرام بتایا جا رہا ہے جبکہ اس کا ڈائے میٹر 6 فٹ ہے۔

مزید پڑھیں:

ابھی تک موصولہ اطلاعات کے مطابق، اکھنور سیکٹر میں جس آئی ای ڈی کو ڈرون سے گرایا گیا تھا، اس کے تار بھارتی ایئر بیس اسٹیشن کے ہوائی اڈے سے میل کھاتے ہیں۔ ان آئی ای ڈی کو دیکھنے کے بعد اس بات کے واضح اشارے ملے ہیں کہ ہوائی اڈے پر آئی ای ڈی گرانے کے لیے ڈرون کا ہی استعمال کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.