جموں: محکمۂ ایجوکیشن نے جموں صوبہ کے گرمائی زون میں آنے والے سرکاری اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ Summer Vacation In Jammu Zone Schools۔ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں ڈاکٹر روی شنکر کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق جموں میں پڑ رہی شدید گرمی کی لہر کو دیکھتے ہوئے تمام سرکاری و نجی رجسٹرڈ اسکولوں میں گرمائی تعطیلات دی جارہی ہیں۔
اس حکم نامے کے مطابق پہلی جماعت سے لے کر آٹھویں جماعت تک کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 23 مئی سے 9 جولائی تک چھٹیاں کر دی گئی ہیں جب کہ اسی طرح 9ویں سے 12 جماعت تک کے سرکاری و نجی اسکولوں میں 30 مئی سے 9 جولائی تک سرکاری چھٹیاں رہیں گی۔
مزید پڑھیں: