ETV Bharat / city

Srinagar Jammu National Highway سری نگر- جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے ایک بار پھر بند - Srinagar Jammu National Highway closed

جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا کہ قومی شاہراہ کو رام بن میں کیفٹریا موڑ پر جاری مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حرکت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ Srinagar Jammu National Highway closed

سری نگر- جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے ایک بار پھر بند

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 11:25 AM IST

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ کو ضلع رام بن کے کیفٹڑیا موڑ پرمرمتی کام کے پیش نظر منگل کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا۔ جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا کہ قومی شاہراہ کو رام بن میں کیفٹریا موڑ پر جاری مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حرکت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ Srinagar Jammu National Highway closed

انہوں نے کہا کہ تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھنے والی اس قومی شاہراہ پر ٹریفک بند ہونے سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Srinagar Jammu National Highway سری نگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہوتے ہی وادی میں جہاں ایک طرف اشیائے ضروریہ کی اچانک قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں گراں بازاری کا بازار اس قدر گرم ہوجاتا ہے کہ غریب لوگوں کا جینا از بس مشکل ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کے بند ہونے سے میوہ صنعت سے وابستہ لوگوں کا بے تحاشا مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.