ETV Bharat / city

Six People found Dead in Jammu جموں میں چھ افراد کی بوسیدہ لاشیں برآمد - Tawi Vihar Sidhra area of Jammu

جموں میں واقع سدرا علاقے میں ایک ہی گھر میں چھ لوگوں کو مردہ پایا گیا۔ Six Dead in Jammu In Sidhra area

16122232
16122232
author img

By

Published : Aug 17, 2022, 8:26 AM IST

Updated : Aug 17, 2022, 11:25 AM IST

جموں: جموں کے توی وہار سدرا علاقے Tawi Vihar Sidhra area of Jammu میں آج صبح اُس وقت سراسیمگی پیدا گئی جب یہاں رہائشی مکان سے ایک ہی کنبے کی چھ لاشیں برآمد ہوئیں جہاں ایک ہی گھر میں چھ لوگوں کو مردہ پایا گیا جس کے بعد پولیس کی ٹیم موقع واردات پر پہنچ گئی اور مردہ پائے گئے افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جموں میڈیکل کالج روانہ کیا گیا۔ لاشوں کی شناخت نورالحبیب، سکینہ بیگم، سجاد احمد، نسیمہ، روبینہ بانو اور ظفر سلیم کے طور پر ہوئی ہیں۔

جموں میں واقع سدرا علاقے میں ایک ہی گھر میں چھ لوگوں کو مردہ پایا گیا

تفصیلات کے مطابق سدرا میں ایک ہی کنبے کے 6 افراد مردہ پائے گئے، موقع پر پہنچی پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال جموں بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ جموں وکشمیر پولیس کے مطابق ایک خاندان کے چھ افراد مشتبہ حالت میں مردہ پائے گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت سکینہ بیگم، ان کی دو بیٹیاں نسیمہ اختر اور روبینہ بانو، بیٹا ظفر سلیم اور دو رشتہ دار نور الحبیب اور سجاد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

سدرہ کے علاقے میں ایک گھر سے دو لاشیں ملی ہیں جب کہ دوسرے گھر سے چار لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو یہاں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔ اس ضمن میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹم مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی موت کی وجوہات کے بارے میں معلوم ہو سکے گا۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مرنے والے کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں اور اس بارے میں اُن کے نزدیکی رشتہ داروں کو بھی آگاہ کردیا گیا۔ اس سلسلہ میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہیں جب کہ آس پاس رہائش پذیر افراد سے بھی پوچھ تاچھ ہو رہی ہے۔

پولیس کے مطابق معاملہ چونکہ کافی حساس ہے اس لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Aug 17, 2022, 11:25 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.