جموں کے ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر گزشتہ شب بارڈر سکیورٹی فورسز(بی ایس ایف) اور مسلح در اندازوں کے درمیان مختصر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد بی ایس ایف نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ Short Firing between BSF Personnel and Armed Assailants
بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر اتوار کی رات قریب ساڑھے نو بجے وہاں تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے مشکوک نقل و حمل دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں کے چلینج کرنے پر دراندازوں نے گولیاں چلائیں۔ بی ایس ایف ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے بعد درانداز فرار ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے پیر کی صبح علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ انہوں نے کہیں کوئی اسلحہ تو نہیں ڈالا ہے فی الوقت کچھ بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Encounter in Srinagar: سرینگر میں انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک
یو این آئی