ETV Bharat / city

رویندر رینہ نے بی جے پی سرپنچ کے ہلاکت کی مذمت کی

ضلع اننت ناگ کے لال چوک علاقے میں واقع اسپورٹس اسٹیڈیم کے قریب عسکریت پسندوں نے ایک بی جے پی سرپنچ اور ان کی اہلیہ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

بی جے پی سرپنچ قتل معاملے پر راویندر رینہ کا بیان

author img

By

Published : Aug 9, 2021, 6:15 PM IST

Updated : Aug 9, 2021, 6:42 PM IST

جموں و کشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر راویندر رینہ نے اننت ناگ لال چوک میں بی جے پی کے ایک سرپنچ اور ان کی اہلیہ پر کیے گئے فائرنگ اور قتل میں پاکستان کے شامل ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

بی جے پی سرپنچ قتل معاملے پر راویندر رینہ کا بیان
جموں و کشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر راویندر رینہ نے بی جے پی رہنما کی ہلاکت کی مذمت کی اور پاکستان کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے'۔ انہوں کہا کہ 'پاکستانی عسکریت پسندوں نے اننت ناگ میں بی جے پی سرپنچ اور اس کی اہلیہ پر فائرنگ کرکے ان کو شہید کر دیا'۔مزید پڑھیں: عسکریت پسندوں اور ان کے حامیوں کے لیے کوئی رحم نہیں: منوج سنہا

رینہ نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'پاکستان نے ہمیشہ کشمیر میں لوگوں پر حملہ کروایا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'ان کے اہل خانہ ملک کے ساتھ محبت کرتے تھے جو پاکستان کو پسند نہیں آتا تھا اور اسی وجہ سے ان پر حملہ کرایا گیا'۔ انہوں نے کہا کہ 'اس قتل کا بدلہ لیا جائے گا اور بی جے پی رہنماؤں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا'۔

Last Updated : Aug 9, 2021, 6:42 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.