پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے مین بازار میں سڑک کی ابتر حالت سے عام راہگیر سخت پریشان ہیں۔ چند ماہ قبل کچھ کمپنیوں کی طرف سے یہاں کیبل بچھائی گئی تھی جس کے سبب سڑک کی حالت انتہائی خراب ہوگئی ہے اور راستے پر گڑھے بن گئے ہیں۔ Poonch Mandi Main Bazar Road Dilapidated
کیبل بچھانے کے دوران لوگوں کو کہا گیا تھا کہ بہت جلد سڑکیں ٹھیک کرکے تارکول بچھا دیا جائے گا لیکن تقریباً دو سے تین ماہ کا وقت گزرنے کے بعد بھی سڑک کی حالت جوں کی توں ہے۔ مین بازار میں سڑک میں بڑے بڑے گڑھے پڑ جانے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بارش کے دوران ان گڑھوں میں پانی جمع ہوجاتا ہے جبکہ خشک موسم میں گاڑیاں چلنے کے دوران دھول اُڑتی ہے جس کی وجہ سے راہگیروں کے ساتھ ساتھ دوکاندار بھی سخت پریشانیوں سے دوچار ہوتے ہیں۔ Jammu and Kashmir Roads Condition
- یہ بھی پڑھیں: South Kashmir Village without Road Connectivity : سنبراری علاقے میں سڑک کب تعمیر ہوگی؟
اس حوالے سے مقامی لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے اپیل کی اس سڑک کی فوری طور پر مرمت کی جائے تاکہ یہ آمد و رفت میں آسانی کا سبب بنے اور لوگوں کی مشکلات دور ہوں۔