ETV Bharat / city

PM Modi To Visit Palli: وزیراعظم 24 اپریل کو جموں کی پلی پنچایت کا دورہ کریں گے، مقامی افراد میں خوشی کی لہر

author img

By

Published : Apr 16, 2022, 8:14 PM IST

قومی یوم پنچایتی راج کے موقع پر 24 اپریل کو وزیراعظم نریندر مودی جموں و کشمیر میں سانبا ضلع کے پلی پنچایت میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ مرکزی مملکتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے چند روز قبل پلی پنچایت کا معائنہ کیا تھا جہاں وزیراعظم نریندر مودی اس مہینے کی 24 تاریخ کو ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ Panchayat Divas

قومی یوم پنچایتی راج کے موقع پر وزیراعظم جموں کے پلی پنچایت کا دورہ کریں گے، مقامی افراد میں خوشی کی لہر

قومی یوم پنچایتی راج کے موقع پر 24 اپریل کو وزیراعظم نریندر مودی جموں و کشمیر میں سانبا ضلع کے پلی پنچایت میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ سے قبل پلی پنچایت کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ گاؤں کو گذشتہ چار روز سے سجایا جارہا ہے۔ جب کہ گاؤں کی رابطہ سڑک پر ہنگامی طور پر میگڈم بچھایا گیا۔ مقامی اسکول کی مرمت کا کام بھی جاری ہے اور گلی کوچوں کی بڑے پیمانہ پر صفائی کی جارہی ہے۔ یہاں اے ٹی ایم مشین کو بھی نصب کیا گیا اور ایمرجنسی ہسپتال کی عارضی طور تعمیر کی جارہی ہے جب کہ گھروں کو صاف پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔ Winds of Change Hit Palli Village in J&K Ahead of PM Modi’s Visit

پلی پنچایت کے لوگوں کا کہنا ہیں کہ گذشتہ چار روز کے دوران گاؤں کا نقشہ ہی بدل گیا ہے۔ گاؤں میں تیزی سے ترقیاتی کام انجام دیے جارہے ہیں۔ سڑک پر تارکول ڈالا گیا ہے۔ اے ٹی ایم مشین کو نصب کیا گیا، اسکول کی مرمت کی گئی اور گاؤں میں موجود صدیوں پرانے تالاب کی صفائی کی گئی جو کہ انتہائی گندہ ہوچکا تھا۔

یہاں انتہائی قلیل مدت کے دوران صرف 20 دن میں ایک شمسی پلانٹ بھی لگایا گیا۔ 500 کلو واٹ کے سولر پلانٹ 6408 مربع میٹر رقبہ پر تعمیر کیا گیا جہاں سے پنچایت کے 340 مکانات کو بجلی سپلائی کی جارہی ہے۔ اس طرح حکومت ہند کے ’گرام اور جاسوراج پروگرام‘ کے تحت یہ پہلی کاربن نیوٹرل پنچایت بن گئی ہے۔ مرکزی مملکتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے چند روز قبل پلی پنچایت کا معائنہ کیا تھا جہاں وزیراعظم نریندر مودی اس مہینے کی 24 تاریخ کو ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ یہاں سیکوریٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

PM Modi likely to Visit Samba, J&K: وزیر اعظم کے دورے سے قبل مرکزی ٹیم نے انتظامات کا جائزہ لیا

یہ پہلی بار ہے کہ وزیراعظم 'قومی یوم پنچایتی راج' کے موقع پر جموں میں ہوں گے، جو ہر سال 24 اپریل کو منایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ جموں میں اس سال پنچایت راج دیوس کی تقریب کے لیے جموں کی پلی پنچایت کا انتخاب کیا گیا اور کسانوں، سرپنچوں کے علاوہ گاوں کے سربراہان کے لیے تازہ ترین اختراعات کی نمائش کی جائے گی جس کا مقصد ان کی آمدنی اور پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.