ETV Bharat / city

خطہ پیر پنچال کا طویل انکاﺅنٹر جاری، جموں پونچھ شاہراہ 14دنوں سے بند - etv bharat news

صوبہ جموں کے سرحدی خطہ پیر پنچال میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ایک طویل ترین انکاﺅنٹر مسلسل جاری ہے جبکہ ابھی تک کسی بھی عسکریت پسند کی ہلاکت کی کو ئی اطلاع نہیں ہے۔

Long encounter in Pir Panchal region continues, Jammu Poonch highway closed for 14 days
خطہ پیر پنچال کا طویل انکاﺅنٹر جاری، جموں پونچھ شاہراہ 14دنوں سے بند
author img

By

Published : Oct 28, 2021, 4:59 AM IST

جموں // جموں تا پونچھ قومی شاہراہ کو بھمبر گلی سے جڑانوالی گلی تک گزشتہ 14دنوں سے مسافر اور مالبردار گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے لگاتار بند رکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پونچھ کے گھنے جنگلات میں 14اکتوبر کو ملی ٹینٹوں اور فوجی اہلکاروں کے مابین تصادم ہوا تھا، جس کی وجہ سے ایک آفیسر سمیت 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ تاہم واقعہ پیش آنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھاٹہ دھوڑیاں ،ناڑ اور سنگیوٹ دیہاتوں کےساتھ ساتھ ایک وسیع جنگل کا محاصرہ کر کے تلاشی مہم چلائی تھی، جس کی وجہ سے مذکورہ جنگلات سے گزرنے والی جموں پونچھ شاہراہ پر آمد ورفت کو بھی بند کردیا گیا ہے ۔

ویڈیو

اس سرحدی خطہ میں چلنے والا مذکورہ انکاﺅنٹر ابھی تک کا سب سے طویل تریں انکاﺅنٹر ہے تاہم ابھی تک کسی بھی ملی ٹینٹ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی البتہ گزشتہ دنوں جنگل سے سیکورٹی فورسز نے اسلحہ و دیگر ساز و سامان بھی ضبط کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:

اگر اقوام متحدہ نے مداخلت نہ کی ہوتی تو شاید پورا کشمیر ہمارا ہوتا: ائیر مارشل امت دیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.