ETV Bharat / city

جموں میں 'ریلائنس ریٹیل اسٹورز' کے کھلنے کے خلاف بند کی کال - जम्मू के व्यापारी

جموں کی تجارتی انجمنوں نے شہر میں 'ریلائنس ریٹیل اسٹورز' کھلنے کی اطلاعات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بدھوار یعنی 22 ستمبر کو 'جموں بند' کی کال دے دی ہے۔

جموں میں 'ریلائنس ریٹیل سٹورز' کے کھلنے کے خلاف بند کی کال

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 9:56 PM IST

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جموں کے صدر ارون گپتا نے ہفتے کو یہاں قریب دو درجن چھوٹی بڑی تجارتی انجمنوں کے نمائندوں کی موجودگی میں 'جموں بند' کی کال دی۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر میں ریلائنس اسٹورز کے کھلنے سے 20 ہزار چھوٹے دکاندار بے روزگار ہوجائیں گے۔

جموں میں 'ریلائنس ریٹیل سٹورز' کے کھلنے کے خلاف بند کی کال

انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ریلائنس اسٹورز کا کھلنا ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ریلائنس اور مقامی حکومت کو سمجھ آنا چاہیے کہ ہم ایک ہزار لوگوں کو روزگار دے رہے ہیں اور بیس ہزار لوگوں کو بے روزگار کررہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ریلائنس اسٹورز میں کام کرنے والے تقریباً 70 فیصد لوگ باہر سے آئیں گے۔ چھوٹی چھوٹی دکانیں چلانے والے 20 ہزار لوگوں کا بے روزگار ہونا طے ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ریلائنس کے پاس بہت سارے کام ہیں۔ وہ ان کی طرف دھیان دیں۔ جس طرح پنجاب سے ان کو بھگایا گیا اسی طرح یہاں سے بھی بھگایا جائے گا'۔

مزید پڑھیں:جموں: ریلائنس ریٹیل سٹور کھولنے کے خلاف چھوٹے بیوپاریوں کا احتجاج

ارون گپتا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عوامی منتخب حکومت کا نہ ہونا لوگوں کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'آپ عوامی منتخب حکومت سے اپنے مطالبات کسی بھی طرح منواسکتے ہیں۔ موجودہ افسر شاہی نظام میں تمام فیصلے اے سی والے کمروں میں بیٹھ کر کئے جاتے ہیں۔ پھر کہتے ہیں کہ ہمارے فیصلے غلط نہیں ہوسکتے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.