جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ سنجوان انکاو نٹر کے سلسلے میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ۔وزیر اعظم کے دورہ جموں سے قبل ہوئے انکاﺅنٹر میں پاکستانی مقیم جیش محمد کے دو خودکش حملہ آور مارے گئے تھے۔جمعہ کےروز دو حملہ آوروں نے سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کی بس کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ حملے میں سی آئی ایس ایف کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر مارا گیا۔ بعد ازاں دونوں عسکریت پسندوں کو اس وقت مار دیا گیا جب سیکورٹی فورسز نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے علاقہ کا محاصرہ کرلیا۔اس انکاﺅنٹر کے دوران سیکورٹی فورسز کے 9اہلکار وں کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہیں۔ Jammu Sunjwan Encounter Case
یہ بھی پڑھیں: Narendra Modi Jammu Visit: وزیراعظم نریندر مودی جموں پہنچے
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ نے کہا کہ پولیس دو مزید سازش کاروں کی تلاش کر رہی ہے جو دو بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں کی سانبہ ضلع کے ساپوال سے جموں کی منصوبہ بندی اور نقل و حمل میں ملوث تھے۔آفیسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ گرفتار افراد میں سے ایک نے پولیس کو بتایا کہ مارے گئے عسکریت پسند پشتو بولنے والے تھے یا تو افغانستان کی سرحد سے ملحق پاکستان کے گاوں سے تھے یا تو ان کا تعلق افغانستان سے تھا۔
غور طلب ہے کہ یہ حملہ وزیر اعظم نریندر مودی کے جموں و کشمیر کے دورے سے دو دن پہلے ہوا ہے۔