ETV Bharat / city

Jammu X-Band Doppler Radar: موسم کی معلومات فراہم کرے گا 'ایکس بینڈ ڈوپلر ریڈار' - एक्स-बैंड डॉपलर रडार स्थापित

موسم کی بہتر معلومات دینے کے لیے جموں و کشمیر میں 'ایکس بینڈ ڈوپلر' راڈار نصب کیا گیا ہے۔ ملک میں تیار کردہ جی پی ایس (GPS) پر مبنی جدید ترین 'پائلٹ سینڈ' آلات کسی بھی موسم میں ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

جموں: موسم کی بہتر معلومات فراہم کرے گا 'ایکس بینڈ ڈوپلر ریڈار'

author img

By

Published : Sep 4, 2021, 6:33 PM IST

جموں و کشمیر کے لوگوں کو موسم کی بہتر معلومات دینے کے لیے جموں میں ایک 'ایکس بینڈ ڈوپلر' راڈار نصب کیا گیا ہے۔ بھارت کے محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کو یہ معلومات دی۔ محکمہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'مرکزی وزیر جتیندر سنگھ اتوار کو محکمۂ موسمیات کے دفتر میں راڈار اور ایک اور جی پی ایس پر مبنی ڈیوائس کا افتتاح کریں گے۔

ملک میں تیار کردہ GPS پر مبنی جدید ترین 'پائلٹ سینڈ' آلات کسی بھی موسم میں ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ بیان میں کہا گیا 'نئے ریڈار کی مدد سے اگلے تین گھنٹوں کے لیے موسم کی پیشن گوئی کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر: محکمہ سیاحت کی بڑے شہروں میں اشتہاری مہم شروع

ایکس بینڈ ڈوپلر کی مدد سے علاقے میں آندھی، آسمانی بجلی اور تیز بارش کے بارے میں معلومات ملے گی۔

آئی ایم ڈی نے کہا کہ 'یہ سسٹم ماتا ویشنو دیوی جیسے سیاحتی مقامات کے موسم کی معلومات بھی فراہم کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.