ETV Bharat / city

ہمیں فرقہ پرستی کے خلاف متحد ہونا ہوگا: فارو ق عبداللہ - فارو ق عبداللہ

جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'جموں وکشمیر مختلف مذاہب کے ساتھ ساتھ مختلف ثقافتوں کے لیے مشہور ہے، تاہم 'جموں جموں' کا نعرہ دینے والے جموں وکشمیر میں فرقہ پرستی کی بنیاد رکھنے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن ان کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ہمیں فرقہ پرستی کے خلاف متحد ہونا ہوگا
ہمیں فرقہ پرستی کے خلاف متحد ہونا ہوگا
author img

By

Published : Oct 21, 2021, 5:22 PM IST

نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ جموں وکشمیر نے جموں میں پارٹی کارکنان کی ایک میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور جموں وکشمیر میں فرقہ پرستی کو بڑھاوا دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ایسے میں مثبت سوچ کے حامی لوگوں کو یکجا کرکے فرقہ پرستی کو شکست دینے کے لیے لڑائی شروع کرنی ہوگی۔

ہمیں فرقہ پرستی کے خلاف متحد ہونا ہوگا

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر مختلف مذاہب کے ساتھ ساتھ مختلف ثقافتوں کے لیے مشہور ہے، تاہم 'جموں جموں' کا نعرہ دینے والے جموں وکشمیر میں فرقہ پرستی کی بنیاد رکھنے کی کوششیں کر رہے ہیں، لیکن ان کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر ایک الیکشن میں ملک کو ہندو مسلم کے نام پر توڑ کر کامیابی حاصل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے، تاہم سیاسی پارٹیوں کو چاہئے کہ وہ نفرت پھیلا کر کامیابی حاصل کرنے کے بجائے عوامی مسائل اور تعمیر و ترقی کے نام پر انتخابات میں حصہ لے کر ملک کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایک الیکشن بالاکوٹ حملے کے نام پر لڑا گیا، تاہم ایسی کامیابیوں سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوششیں جمہوریت کے ساتھ ساتھ آپسی یکجہتی کے لیے خطرناک ہیں۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے معاملے میں نو افراد گرفتار

شیر کشمیر بھون جموں میں منعقدہ اجلاس کے دوران علی محمد ساگر، ڈاکٹر مصطفیٰ کمال، رتن لال گپتا، اجے کمار سڈوتراہ، خالد نجیب، بابو رام پال، عبدالغنی ملک، مشتاق بخاری، اعجاز جان ودیگران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.