ETV Bharat / city

Pakistani Drone کٹھوعہ میں پاکستانی ڈرون نظر آنے کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع - کٹھوعہ میں نظر آیا پاکستانی ڈرون

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر سیکورٹی فورسز نے گذشتہ شام پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی۔ Pakistani Drone Spotted Near International Border In Kathua

ڈرون
ڈرون
author img

By

Published : Aug 18, 2022, 1:31 PM IST

پاکستانی ڈورن نظر آنے کے بعد فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر کئی دیہات میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے،پولیس ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر سیکورٹی فورسز نے گذشتہ شام پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈورن کے ذریعے اسلحہ ڈالنے کے شک پر سیکورٹی فورسز نے جمعرات کی علی الصبح بین الاقوامی سرحد کے متصل کئی دیہات میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا،بتادیں کہ پولیس نے بدھ کے روز ارینہ سیکٹر میں توپھ گاؤں میں ڈورن کے ذریعے ڈالے گئے اسلحہ و گولہ بارود کو بر آمد کیا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ اسلحہ لشکر طیبہ کے جنگجو جس نے ایک پولیس کانسٹیبل سے رائفل چھین کر فائر کرکے بھاگنے کی کوشش کی جس دوران اس کو مارا گیا، کے انکشاف پر ضبط کیا گیا۔ بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں ایک اے کے رائفل، 40 گولیاں، ایک سٹار پستول، اس کی گولیاں اور چینی ساخت کے چھوٹے گرینیڈ شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کے ارینہ سے کٹھوعہ کے درمیان زیادہ سے زیادہ 80 کلو میٹر کی مسافت ہے۔

مزید پڑھیں:Pakistani Drone with Payload Shot Down:پولیس نے کٹھوعہ میں’میڈ ان نارتھ کوریا‘ پاکستانی ڈرون مار گرایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.