ضلع پونچھ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں ایک جے سی او سمیت 5 فوجی اہلکار شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پونچھ ضلع کے سورن کوٹ علاقے میں 'دارا کی گلی' کے قریب گاؤں میں عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور چار فوجی اہلکار جو شدید زخمی ہوئے تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
جموں میں واقع وزارت دفاع کے پی آر او نے اس بات کی تصدیق کی کہ 'عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم کے دوران ایک جے سی او اور بھارتی فوج کے چار جوان ہلاک ہوئے ہیں۔
پی آر او نے بتایا کہ فوج نے سورن کوٹ پونچھ میں 'دارا کی گلی' کے نزدیک دیہات میں محاصرہ اور سرچ آپریشن کے بعد تصادم شروع کیا تھا۔ یہ آپریشن انٹیلی جنس کی رپورٹ کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس ٹیم کے ساتھ کئی سینیئر افسران بھی علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔