ETV Bharat / city

پیرالمپکس کھلاڑیوں کے لیے سوئم کا قابلِ ستائش اقدام - News Paralympics

بھارتی پیرالمپکس نے ٹوکیو میں بہترین کارکردگی پیش کی ہے۔ سوئم نامی تنظیم نے کھیلاڑیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی ہے، جس سے انہیں کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

،SVAYAM commendable initiative for Paralympics athletes_Sport_vis_up_noida_upur10010
A commendable third step for Paralympics athletes
author img

By

Published : Sep 10, 2021, 10:13 AM IST

نئی دہلی: اس مرتبہ بھارتی کھلاڑیوں نے ٹوکیو 2020 پیرالمپکس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی اس کارکردگی میں سوئم (SVAYAM) کا کلیدی کردار رہا جس نے ان کھلاڑیوں کو تمام مقامات تک بہ آسانی رسائی کا انتظام کیا تاکہ ان کھلاڑیوں کو آمد و رفت و دیگر کسی طرح کی کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

قومی دارالحکومت دہلی کے جنرل سینٹر میں پیراولمپکس کمیٹی آف انڈیا کے ساتھ ایکسیسبیلٹی پارٹنر کے طور پر کام کرنے والی تنظیم سوئم نے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ کھلاڑی اس تقریب میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ یہ پیرالمپکس میں شاندار مظاہرہ کرنے کے بعد کھلاڑیوں کا پہلا عوامی اجتماع تھا۔

ویڈیو دیکھیے۔
پریس کانفرنس کے دوران سوئم (SVAYAM) کی بانی اسمنو جندل نے کہا کہ "صحیح موقع ملنے پر ہر فرد اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہر کر سکتا ہے۔ اولمپک کے دوران پیرا کھلاڑیوں کی نقل و حرکت کو مزید آسان بنانے کے لیے، سوئم نے ہر کھلاڑی کے بیگ کو کیو آر کوڈ کے ساتھ ٹیگ کیا تھا تاکہ ان کی آسانی سے شناخت کی جا سکے اور بروقت اور آسان ٹرانسپورٹ فراہم کیا جا سکے۔ اگر عوامی مقامات اور سہولیات سب کے لیے قابل رسائی ہوں پھر کوئی انسان کامیابی سے محروم نہیں رہے گا۔ اس کی سب سے بڑی مثال حال ہی میں منعقدہ پیرالمپکس میں واضح طور پر دیکھی گئی‘‘۔

مزید پڑھیں: ’کبھی نہیں سوچا تھا کہ پیرالمپکس میں میڈل جیتونگا‘

1968 کے بعد یہ بھارتی پیرالمپکس کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی تھی۔ 2020 ٹوکیو پیرالمپکس میں بھارتی کھلاڑیوں نے 19 تمغے لائے، ان میں سے پانچ سونے کے تھے۔

اس سے پتہ چلتا ہے کہ اگر انسان کو قابل رسائی اور آرام دہ ماحول دیا جائے تو انسان کسی بھی بلندی تک پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں کشمیری نوجوانوں کی دلچسپی قابل تعریف: یوسف پٹھان

پیرا لمپک کمیٹی آف انڈیا کی صدر دیپا ملک نے کہا کہ اگر ہم اپنے اسٹیڈیم اور کھیلوں کے میدانوں کو کھلاڑیوں کے لیے آسان بناتے ہیں تو ہم ایسے بہت سے عظیم کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کے لیے حاصل کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.