ETV Bharat / city

Rahul Gandhi on Mayawati: مایاوتی سے اتحاد کی پیشکش کی تھی مگر جواب تک نہیں دیا، راہل گاندھی

کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے یوپی اسمبلی انتخابات کے حوالے سے نیا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ''کانگریس کی طرف سے مایاوتی کو اتحاد کی پیشکش کی گئی تھی۔ ان سے تو یہ بھی کہا تھا کہ وہ وزیر اعلی عہدے کا امیدوار بھی بن سکتی ہیں لیکن انہوں نے ہماری پیشکش پر کوئی جواب نہیں دیا۔ دراصل مایاوتی اب ای ڈی اور سی بی آئی اور پیگاسس سے خوفزدہ ہیں اور الیکشن نہیں لڑنا چاہتیں۔''Rahul Gandhi on Mayawati

rahul gandhi comments on pursuit of power mayawati dalit voices rss

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 9:38 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی کی لیڈر مایاوتی کو اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران اتحاد کرنے اور جیت کے بعد وزیراعلی بننے کی پیشکش کی تھی لیکن انھوں نے اس کا جواب تک نہیں دیا۔ خود کو دلتوں کا مسیحا کہنے والی رہنما نے دلتوں کی آواز بننے سے انکار کر دیا Rahul Gandhi Criticized Mayawati۔

ویڈیو دیکھیے۔

مسٹر گاندھی ہفتہ کو یہاں کے راجہ کی کتاب 'دی دلت ٹروتھ ' کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان انتخابات میں بھی سی بی آئی، ای ڈی، پیگاسس کا خوف غالب رہا ہے۔ اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات میں لوگوں میں ایسا خوف پیدا ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے بی جے پی کی جیت کا راستہ آسان ہو گیا ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ آپ نے دیکھا ہوگا کہ مایاوتی جی نے الیکشن بھی نہیں لڑا تھا۔ ہم نے مایاوتی جی کو پیغام دیا، اتحاد کریں، وزیر اعلیٰ بنیں، بات تک نہیں کی۔ میں کانشی رام جی کا احترام کرتا ہوں، انہوں نے خون پسینے سے اتر پردیش کے دلتوں کی آواز کو جگایا۔ کانگریس کا نقصان ہوا، وہ الگ بات ہے، لیکن وہ آواز جاگ گئی۔ آج مایاوتی جی کہتی ہیں کہ میں اس آواز کے لیے نہیں لڑوں گی۔ کھلا راستہ دیا۔ کیوں کہ سی بی آئی، ای ڈی، پیگاسس کا خوف ہے''۔

مزید پڑھیں:

کانگریس لیڈر نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے آئین بنا کر اور ترقی کر کے دلتوں کے تحفظ کے لیے کام کیا۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے جو ہتھیار ہمیں دیا تھا آج اس کا کوئی مطلب نہیں کیونکہ یہاں اسلحے کے زور پر اقتدار میں آنے والے کی مرضی چل رہی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا، ’’مجھ پر ملک کا قرض ہے، میں سوچتا ہوں کہ جو محبت میرے ملک نے مجھے دی ہے، جو عزت مجھے دی ہے، میں اسے کیسے لوٹاؤں''۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.