ETV Bharat / city

دہلی : یکم نومبر سے تمام اسکول کھولنے کی اجازت - یکم نومبر سے تمام اسکول کھولنے کا فیصلہ

طویل انتظار کے بعد دہلی میں کورونا کا قہر کم ہونے کے بعد یکم نومبر سے تمام اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بدھ کو ڈی ڈی ایم کی میٹنگ کے بعد اس کا اعلان کیا۔

دہلی :یکم نومبر سے تمام اسکول کھولنے کی اجازت

author img

By

Published : Oct 30, 2021, 10:47 AM IST

دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اعلان کیا ہے کہ یکم نومبر سے تمام سرکاری اور نجی اسکول کھول دیے جائیں گے، تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ بچوں کو اسکول آنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ اس کے لیے کچھ شرائط بھی ہیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے۔

دہلی :یکم نومبر سے تمام اسکول کھولنے کی اجازت

منیش سسودیا نے کہا کہ ماہرین کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ بچوں کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ اس نقصان کو پورا کرنے میں کافی وقت لگے گا۔ اب جب کہ دہلی میں کورونا کی صورتحال قابو میں ہے، اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مذکورہ تاریخ کے بعد والدین کی اجازت سے بچوں کو اسکول بلایا جا سکتا ہے۔
سرکار نے ان ہدایات کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت دی ہے:

1- 50 فیصد سے زیادہ طلباء کو نہیں بلایا جائے گا۔
2- کلاسز بھی آن لائن ہوں گی۔
3- اگر والدین نہ چاہیں تو بچوں کو اسکول آنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔
4-اسکول کے تمام عملے کو ویکسین لگانا ضروری ہے
5- کورونا سے متعلق دیگر حالات جیسے کہ سینی ٹائزیشن ضروری ہے۔

غور طلب ہے کہ اس سے قبل دہلی حکومت نے صرف نویں جماعت سے اوپر کے بچوں کے لیے اسکول کھولنے کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی اسمبلی کی طرف سے فیس بک انڈیا کو سمن جاری

اس معاملے پر فیصلہ لینے کے لیے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اسی کمیٹی نے اب یکم نومبر سے اسکول کھولنے کا مشورہ دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.