ETV Bharat / city

اجین میں ڈاکٹروں کی ٹیم پر حملہ

ریاست مدھیہ پردیش میں ڈاکٹروں پر حملے رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اندور کے بعد اب ضلع اجین کے بلوٹی پورا علاقے میں جانچ کے لیے پہنچی طبی ٹیم کو لوگوں نے محاصرہ کرکے پٹائی کردی ۔

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 10:07 AM IST

مدھیہ پردیش کے اجین میں ڈاکٹروں کی پر حملہ

ریاست مدھیہ پردیش کے اجین میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں ضلع انتظامیہ نے علاقے میں گھر گھر جا کر سروے کرنے کا منصوبہ تیار کیاہے، اسی سلسلے میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم وارڈ نمبر 12 کے بلوٹی میں پہنچی تو مقامی لوگوں نے ڈاکٹروں کی ٹیم کو گھیر لیا اور ان کے ساتھ مار پیٹ کی اور دھمکی دیتے ہوئے انہیں علاقے سے باہر نکال دیا۔

اس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم نے اعلی افسران سے اس کی شکایت کی جس کے بعد پولیس کی نفری کو تعینات کیا گیا، اس دوران مسجد سے ڈاکٹروں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی گئی۔

جس کے بعد مسلم اکثریتی علاقے کے کچھ مسلمانوں کے سمجھانے کے بعد لوگوں نے ڈاکٹروں کا تعاون کیا اور طبی ٹیم وہاں کام کرنے میں کامیاب ہوئی۔

اس سے قبل بھی اندور کے ٹاپ پٹی علاقے میں ڈاکٹروں کی ٹیم اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.