ETV Bharat / city

ڈاکٹر وحید انجم کی تخلیقی کائنات کا رسم اجراء - گلبرگہ شہر کے التمش گیسٹ ہاؤس

گلبرگہ شہر کے التمش گیسٹ ہاؤس میں حیدرآباد کرناٹک سوشیل جاگرتی فورم تنظیم کی جانب سے مشہور شاعر ڈاکٹر وحید انجم پر لکھی گئی کتاب ’ڈاکٹر وحید انجم کی تخلیقی کائنات‘ کا رسم اجراء کیا گیا۔

Dr. waheed anjum's creative universe book launch in gulbarga
ڈاکٹر وحید انجم کی تخلیقی کائنات کا رسم اجراء
author img

By

Published : Nov 5, 2020, 10:13 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں حیدرآباد کرناٹک سوشیل جاگرتی فورم تنظیم کی جانب سے التمش گیسٹ ہاؤس میں رسم اجراء پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام میں مشہور شاعر ڈاکٹر وحید انجم پر لکھی گئی کتاب ’ڈاکٹر وحید انجم کی تخلیقی کائنات‘ کا رسم اجراء چیئرمن سرڈگی ڈگری کالج جناب ذوالفقار احمد سرڈگی کے بدست کیا گیا۔

ڈاکٹر وحید انجم کی تخلیقی کائنات کا رسم اجراء

کتاب کے مصنف ڈاکٹر الیاس خواجہ پوری کا تعلق بھی درس و تدریس سے جڑا ہوا ہے، وہ پری یونیورسٹی کالج سے منسلک ہیں اور وحید انجم کے دوستوں میں شمار ہوتے ہیں.

ڈاکٹر منظور احمد دکنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کتاب ڈاکٹر وحید انجم کی شاعری، زندگی اور زمانے کی حقیقت کو بیان کرتی ہے، ڈاکٹر وحید انجم کی حیات اور ادبی کارناموں کا مطالعہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وہ ایک پیدائشی تخلیق کار ہیں، ان کا شعری مجموعہ سب رنگ ان کے تخلیقی سفر کے ارتقاء کی نمائندگی کرتا ہے۔

ڈاکٹر الیاس خواجہ پوری نے نہ صرف وحید انجم کی شخصیت اور حالات کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے بلکہ ان کے افسانوں اور غیر افسانوی تحریروں کا جائزہ لینے کی بھی کوشش کی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.