آپ کو بتا دیں کہ اس 22 کوچیز والی ٹرین میں 12 سو طلبہ سوار تھے۔ مونگیر بھاگلپور کے طلبا کو اسکریننگ کے بعد اپنے ضلع واپس بھیجنے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔
اس تعلق سے میڈیکل ٹیم کے ساتھ ساتھ مجسٹریٹز کو بھی برونی اسٹیشن پر تعینات کیا گیا تھا۔ سیکیورٹی کے بھاری انتظامات کے درمیان ڈی ایم اروند کمار ورما اور ایس پی چھٹی کمار خود ہی اس کی قیادت کررہے تھے۔
ڈی ایم اروند کمار ورما نے بتایا کہ اسپیشل ٹرین صبح 5:30 بجے بہار کے برونی جنکشن پہنچی، طلبہ کو سکیورٹی کے درمیان جنکشن پہنچتے ہی اسکریننگ کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ تمام طلبہ کا ہیلتھ چیک اپ کیا جارہا ہے۔ تمام کام مکمل ہونے کے بعد طلبا کو ان کے ضلع واپس بھیج دیا جائے گا۔ جن طلبہ میں کورونا کی علامات پائی جائیں گی ان کو قرنطینہ کیا جائے گا۔
اہم بات یہ ہے کہ کوٹا میں پھنسے بہار کے طلبہ کو لے کر ریاست میں کافی سیاسی رسہ کشہ زوروں پر ہے۔ اپوزیشن پارٹی نے نتیش حکومت پر کھلے طور پر طنز کیا ہے۔