سیاحتی مقام گلمرگ میں سال کی دوسری برفباری سے تقریبا دو انچ برف جمع ہوگئی ہے، جس سیاہ خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے پیشن گوئی کے عین مطابق وادی کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع بارہمولہ میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ ضلع کے میدانی علاقوں میں آج صبح سے ہی تیز بارش ہورہی ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی ہے۔ بارش اور برفباری کے سبب سردی میں کافی اضافہ ہوا ہے اور لوگ گھروں میں ہی ہیں۔
مزید پڑھیں: سخت سردی کے باعث ہسپتالوں میں زیرعلاج مریض پریشان: ڈاکٹر نثارالحسن
ادھر مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک انچ، افروٹ میں دو انچ اور کھلن مرگ میں ڈیڑھ انچ تازہ برف ریکارڈ کی گئی ہے اور رفیع آباد، زینگیر، پٹن، سوپور، نارواو اور اوڑی کے میدانی علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری شروع ہوئی ہے۔