ETV Bharat / city

Baramulla Encounter Update: بارہمولہ انکاؤنٹر سائٹ پر والد کی بیٹے سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل - بارہمولہ کی تازہ خبر

بارہمولہ میں جاری تصادم میں ایک والد اپنے بیٹے سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کر رہا ہے۔ اس تصادم میں لشکر طیبہ کا کمنڈر یوسف کانترو اور اُس کا ایک ساتھی ہلاک ہوا ہے۔ تصادم میں 5 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

father-appeals-militant-son-to-surrender-in-baramulla
بارہمولہ انکاؤنٹر سائٹ پر والد بیٹے سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں
author img

By

Published : Apr 21, 2022, 9:00 PM IST

بارہمولہ: شمالی ضلع بارہمولہ کے مالوا علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جاری تصادم میں لشکر کمانڈر اور اُس کا ساتھی ہلاک ہوا ہے، جب کہ شروعات میں گولیوں کے تبادلے میں پانچ سیکورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے۔Top LeT Commander Killed In Baramulla.

بارہمولہ انکاؤنٹر سائٹ پر والد بیٹے سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں

پولیس کے مطابق اس انکاؤنٹر سائٹ پر ایک 17 سالہ مقامی عسکریت پسند فیصل احمد بھی موجود ہے۔ پولیس نے انکاؤنٹر سائٹ پر مقامی عسکریت پسند کے والد کو لاکر بیٹے سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:

والد لاوڈ اسپیکر پر بیٹے سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں کہ" فیصل آپ اس وقت باہر نکل کر ہتھیار پھینک دو اور آپ کے ساتھ کسی طرح کی کوئی زیادتی نہیں کی جائے گی"۔ لیکن بتایا جاتا ہے کہ فیصل نے کوئی معقول جواب نہیں دیا۔ ذرائع کے مطابق فیصل نے کچھ ماہ قبل عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.