ETV Bharat / city

Encounter breaks out in Baramulla: بارہمولہ میں ہوئے انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک - سکیوریٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر

جمو ں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سکیوریٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا ہے،تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ تصادم میں فوج کی اعانت کرنیوالے ایک کتے کی بھی ہلاکت کی خبر ہے۔ Encounter breaks out in J&K’s Baramulla

انکاؤنٹر
انکاؤنٹر
author img

By

Published : Jul 31, 2022, 6:39 AM IST

Updated : Aug 1, 2022, 1:00 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سکیوریٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے، جموں و کشمیر پولیس زون کا کہنا ہے کہ بارہمولہ انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

Encounter breaks out in J&K’s Baramulla

مارے گئے عسکریت پسند کی شناخت ارشاد احمد بھٹ کے طورپر کی گئی ہے،بتایاجارہا ہے کہ مارے گئے عسکریت پسند کا تعلق عسکریت پسند لشکر طیبہ سے تھا، زخمی پولیس اہلکار کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے، پولیس کا کہنا ہے "بارہمولہ کے وانیگام بالا گاؤں میں ایک عسکریت پنسد کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سکیوریٹی فورسیز نے مشترکہ طورپر سرچ آپریشن شروع کیا۔

انکاؤنٹر

بتایاجارہا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران جیسے ہی پولیس اور سکیوریٹی فورسیز مشتبہ مقام پر پہنچے وہاں پہلے سے موجود عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی،جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے، اور انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔

پولیس نے کہا کہ انکاؤنٹر کے مقام سے ایک اے کے رائفل، تین میگزین، 30 راؤنڈ کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔

انکاؤنٹر

دیر گئے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس تصادم میں فوج کے ساتھ کام کرنے والے ایک کتے کی بھی ہلاکت ہوئی ہے۔ فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایکسل نامی یہ کتا گولیوں کے تبادلے میں زخمی ہوا جس کے بعد اسے علاج کیلئے انکاؤنٹر سائٹ سے علیحدہ کیا گیا لیکن وہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔ فوج نے حیدر بیگ کیمپ میں اس کتے کی آخری رسومات اعزاز کے ساتھ ادا کرنے کا پروگرام بنایا ہے جسکے لئے نامہ نگاروں کو دعوت دی گئی ہے۔

انکاؤنٹر
انکاؤنٹر

مزید پڑھیں:Encounter in Baramulla: بارہمولہ تصادم میں تین عسکریت پسند اور ایک پولیس اہلکار ہلاک

Last Updated : Aug 1, 2022, 1:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.