شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کی فروٹ منڈی میں آج محکمہ ایگریکلچر کی انفورسمنٹ ونگ نے دورہ کیا اور چند کاروباریوں سے رنگ دوائی برآمد کی۔
اس موقع پر چیف ایگریکلچر افسر بارہمولہ محمد یوسف کے ہمراہ انفورسمنٹ ونگ کے انسپکٹر سید جیلانی بھی موجود رہے۔
انہوں نے بتایا کہ سرکار نے رنگ دوائی چھڑکنے پر پابندی لگائی ہے کیونکہ اس دوائی سے سیب کے درختوں کو کافی نقصان ہوتا ہے اور ہم ان لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں گے جو بازار میں اس قسم کی دوائی سپلائی کرے گا۔
تاہم سوپور فروٹ منڈی کے صدر فیاض احمد نے محکمہ کی سراہنا کی اور محکمہ ایگریکلچر سے گزارش کی کہ وہ ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرے جو اس دوائی کو سپلائی کرنے میں ملوث پائے جائیں گے۔