'ایٹ رائٹ انڈیا' Eat Right India چیلنج کے ایک حصے کے طور پر، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ڈاک بنگلو بارہمولہ میں فوڈ بزنس آپریٹرز کے لیے ایک روزہ بیداری پروگرام کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر، فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن بارہمولہ، سورنجیت سنگھ، مختلف افسران اور اہلکاروں کے علاوہ بارہمولہ ضلع کے فوڈ بزنس آپریٹرز نے بیداری پروگرام میں حصہ لیا۔
پروگرام میں متحلقہ محکمے کے افسران نے حاضریں کو فوڈ سیفٹی Food Saftey Awareness اور حفظان صحت کے مختلف پیرامیٹرز کے حوالے سے تفصیلی جانکاری دی۔
مزید پڑھیں:Awareness On Covid Third Wave: سوپورمیں کووڈ کی تیسری لہر کے لیے بیداری کیمپ کا انعقاد
انہوں نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ کھانے پینے کی مختلف اشیا کے نمونے اکٹھے کر کے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوائے جائیں،تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ انسانوں کے استعمال کے لیے مقررہ معیارات پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔
انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ فوڈ سیفٹی اور مختلف حفظان صحت کے اصولوں کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کریں۔