ETV Bharat / city

Yasir Rishi Criticizes National Conference: کشمیری عوام نیشنل کانفرنس سے آزادی چاہتے ہیں، سابق ایم ایل سی یاسرریشی - نشیشنل کانفرنس مو قع پرست جماعت ہے

سابق رکن قانون ساز کونسل یاسر ریشی نے نیشنل کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت مفاد پرست اور موقع پرست ہے،اس جماعت کے رہنماؤں نے جموں و کشمیر کے عوام کو گزشتہ کئی دہائیوں سے لوٹنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا ہے۔ Former MLC Yasir Rishi Made the Allegations at the National Conference

یاسرریشی
یاسرریشی
author img

By

Published : Jul 1, 2022, 7:21 AM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نائدکھائی سوناواری نامی علاقہ میں پیپلز کانفرنس کے سینئر رہنما اور سابق ایم ایل سی یاسر ریشی نے پارٹی کے کارکنان کے ساتھ ایک میٹنگ کی،اس میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ واقعی کشمیر کے لوگ آزادی کے طلبگار ہیں،لیکن نیشنل کانفرنس جیسی سیاسی جماعت سے۔

انہوں نے نیشنل کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت مفاد پرست اور موقع پرست ہے،اس جماعت کے رہنماؤں نے جموں و کشمیر کے عوام کو گزشتہ کئی دہائیوں سے لوٹنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا ہے،انہوں نے نیشنل کانفرنس اور پی اے جی ڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے عوام ان سے تنگ آچکے ہیں،اور اِن سے آزادی چاہتے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے بانڈی پورہ کے سوناواری علاقے میں میں کام کرنے والے کچھ سرکاری ملازمین پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سوناواری میں بدعنوانی اور اقربا پروری کا ماحول پیدا کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ "مجھے یقین ہے کہ ایل جی منوج سنہا زمینی سطح پر ترقی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں تاہم بہت سے سرکاری ملازمین ایسے ہیں جو ایل جی کے اس مشن میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں"

مزید پڑھیں:Yasir Reshi Visits Sonawari: سابق ایم ایل سی یاسر ریشی کا سوناواری کا دورہ

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بہت جلد ایسے ملازمین کو بلیو پرنٹ ثبوت کے ساتھ ایل جی گورنر کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.