شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اوڈینہ سوناواری میں اندر کلچرل فورم سوناواری کے زیر اہتمام کربلائی گروپ اڈینہ کے اشتراک سے ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔
مشاعرے میں شعراء، ادباء، اور دانشوروں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں منظوم کلام کے ذریعہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
اس کے علاوہ کئی مقررین نے اس موقع پر حضرت علیؓ کی مبارک زندگی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا کر کے ان کی مقدس سیرت کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔
فورم کے صدر نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’حضرت علیؓ کی مثالی اخوت و رواداری، شجاعت و بردباری کا نہ آج تک کوئی ثانی پیدا ہوا ہے اور نہ آئندہ ہوگا۔‘‘
مشاعرے میں مختلف شعراء کرام نے منظوم کلام کے ذریعے حضرت علیؓ کو ہدیہ عقید پیش کیا۔ ان میں عرفان ترابی، سید عباس جوہر، سید اختر منصور، کفایت فہیم، سید شاداب، شوکت شہباز، توفیق طالب، ضمیر انصاری، میر شبیر، سید اسد اللہ صفوی، دلشاد مصطفیٰ، ابراہیم سمبلی، یوسف ثانی، غلام حسن حسن، گلفام، غلام حسین حقنواز وغیرہ شامل ہیں۔
مشاعرے میں نوجوان شعراء نے بھی منظوم کلام پیش کرکے داد تحسین وصول کی۔