ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: قومی تغذیہ ماہ کے تحت آگاہی تقریب

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سب ڈویژن میں محکمۂ آئی سی ڈی ایس کی جانب سے پوشن ماہ کے تحت ایک آگاہی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد خواتین کو اچھی غذا اور تازہ سبزیاں استعمال کرنے کے لیے جانکاری دینا تھا۔

بانڈی پورہ:قومی تغذیہ ماہ کے تحت ایک آگاہی تقریب

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 7:01 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے اندرکوٹ سمبل سوناواری میں بھی آج آئی سی ڈی ایس کی جانب سے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا پروگروم میں خواتیں میں بچے پیدا ہونے سے پہلے کی دیکھ بھال، خون کی کمی، بچوں کی پرورش، لڑکیوں کی تعلیم، خوراک، شادی کی صحیح عمر، حفظان صحت اور صفائی ستھرائی اور غذائیت سے بھر پور غذا کھانے کی اہمیت کے بارے میں خواتین کو آگاہی دی گئی۔

بانڈی پورہ:قومی تغذیہ ماہ کے تحت ایک آگاہی تقریب

اس دوران محکمۂ آئی سی ڈی ایس کے ساتھ میونسپل کمیٹی سمبل کے اراکین بھی موجود تھے۔ پروگرام آنگن واڑی مرکز اندرکوٹ میں منعقد کیا گیا جس میں خواتین کی اچھی تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:آسیہ پارما یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے والی دنیا کی پانچ طلبہ میں شامل

قومی تغذیہ ماہ کے تحت ستمبر کے مہینے کو پورے ملک میں راشٹریہ پوشن ماہ یا نیشنل نیوٹریشن ماہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ پوشن ابھیان کا آغاز سنہ 2018 میں ہوا تھا۔ اس کا مقصد خوراک میں غذائیت کی کمی کے چیلنجوں پر توجہ دینا ہے۔
خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمہ کو اس ابھیان کا نوڈل محکمہ بنایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.