شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اندرکوٹ، سوناواری علاقے میں اندر کلچرل فورم سوناواری، کشمیر کے زیر اہتمام سالانہ حسینی مشاعرہ بمناسبت یوم زینبؓ انعقاد کیا گیا۔
مشاعرے میں وادی کشمیر کے مختلف علاقہ جات سے آئے شعراء، ادباء اور نعت خواں حضرات نے امام عالی مقام (رضی اللہ عنہ) کی مدح اور سانحہ کربلا کے پس منظر میں منظوم کلام پیش کرکے شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
حسینی مشاعرے میں بارہمولہ بانڈی پورہ، سرینگر اور گاندبل اضلاع سے تعلق رکھنے والے شعراء نے شرکت کی اور امام حسینؓ کے تئیں اپنا منظوم خراج پیش کیا۔
یہ مشاعرہ ہر سال علاقے میں بڑے پیمانے پر منعقد ہوتا تھا تاہم رواں برس کورونا وائرس کے بڑھتے معاملے کی وجہ سے اس مشاعرے کو محدود پیمانے پر منعقد کیا گیا اور اس میں شعراء اور دیگر شرکاء کی ایک محدود تعداد کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ کے ترگام، سوناواری میں ’پیغام اولیاء کانفرنس‘ کا انعقاد
اس موقع پر اندر کلچرل فورم سوناواری کے صدر سلیم یوسف نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'یہ پروگرام گزشتہ تین دہائیوں سے منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ تقریب منانے کی خاص وجہ امت مسلمہ میں اخوت و ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔'