ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: سرچ آپریشن کے دوران نالے میں گرنے سے ایک شخص کی موت - بانڈی پورہ ای ٹی وی بھارت خبر

مراٹھا ایل آئی آرمی یونٹ نے پولیس چوکی ایزمرگ گوریز بانڈی پورہ سے رابطہ کر کے اطلاع دی کہ ترابل کے ساکن عبداللہ حجام نام کا ایک شخص31 جولائی کو ایک سرچ آپریشن کے دوران دوران اچانک ایک گہرے نالے میں پھسل کر زخمی ہوگیا جس سے ان کی موت ہوگئی۔ عبد اللہ حجام تیس جولائی کی درمیانی شب ایک تلاشی مہم دوران 06 مراٹھا ایل آئی آرمی یونٹ کا ساتھ دے رہا تھا۔

دوران علاج ہوی موت
دوران علاج ہوی موت
author img

By

Published : Aug 1, 2021, 7:20 AM IST

Updated : Aug 1, 2021, 8:08 AM IST

مراٹھا ایل آئی کی آرمی یونٹ نے پولیس چوکی ایزمرگ گوریز بانڈی پورہ سے رابطہ کر کے اطلاع دی کہ ترابل کا رہنے والا 53۔54 سالہ عبداللہ حجام نام کا ایک شخص جو تیس جولائی کی درمیانی شب ایک تلاشی مہم دوران ان کے ساتھ تھا، گھنے جنگل کے علاقے میں اچانک ایک گہرے نالے میں پھسل کر گر گیا اور زخمی ہوگیا۔

زخمی کو علاج کے لیے بی این ہیڈ کوارٹر منتقل کیا گیا۔ مگر تمام ممکنہ کوششوں کے باوجود وہ زخموں کی تاب نہ لا سکا اور دم توڑ دیا۔

مزید پڑھیں :تجر شریف میں سرچ آپریشن کے دوران دو عسکریت پسندوں کی خودسپردگی

مذکورہ رپورٹ کی اطلاع موصول ہونے کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ تاکہ اس واقعہ سے متعلق حقائق اور حالات کا پتہ چل سکے۔

سب ڈسٹرکٹ اسپتال گوریز میں میڈیکو لیگل فارمیلیٹیز مکمل کر لی گئی ہیں اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Last Updated : Aug 1, 2021, 8:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.