تفصیل کے مطابق جائیکواڑی ڈیم اٹھانووے فیصد پانی سے بھر گیا ہے پٹن تعلقہ کے اطراف والے ستر سے زیادہ دیہاتوں پر خطرات کے بادل منڈلاتے نظر آرہےہیں۔
فی الحال ڈیم اٹھانووے فیصد بھر چکا ہے، اور یومیہ چھیالیس ہزار آٹھ سو اکتیس کیوسک کی فتار سے پانی کا ذخیرہ ہورہا ہے، ڈیم کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ ابھی تو حالات قابو میں ہے لیکن پانی کی رفتار اسی طرح رہی تو مستقبل قریب میں حالات قابو سے باہر ہونے کا اندیشہ ہے۔
مزید پڑھیں:
سوشانت کیس میں ملوث منشیات فروش گرفتار
واضح رہے چند سال قبل جائیکواڑی ڈیم میں پانی کا بہاؤ بڑھ جانے سے اطراف میں واقع نو گاؤں، آپےگاؤں سمیت ستر سے زائد دیہاتوں کا زیر آب آجانے کا اندیشہ ہے، خیال رہے کہ پندرہ دن پہلے ہی انتظامیہ کی جانب سے الرٹ کردیا گیا تھا۔