ETV Bharat / city

World Soil Day 2021: عالمی یوم مٹی پر پلوامہ میں تقریب - پلوامہ میں مٹی کی اہمیت و افادیت کے موضوع پر سائسندانوں کا خطاب

عالمی یوم مٹی World Soil Day کے موقع پر ضلع پلوامہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں سائنسدانوں نے شرکت کی اور اس دن کی اہمیت اور اس کے مقاصد سے آگاہ کرایا۔

Soil Day
Soil Day
author img

By

Published : Dec 5, 2021, 6:07 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع کرشی وگیان بھون کیندرملنگپورہ میں عالمی یوم مٹی World Soil Day کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا-

Soil Day

اس تقریب میں مقامی کسانوں کی خاضی تعدادا جمع تھی۔ کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے سائنسدانوں نے مٹی کے تحفظ اور اس کی اہمیت Importance Of Soil Preservation پر روشنی ڈالی ۔اور اس دن کے منانے کی وجہ بیان کی۔

اس موقع پر کرشی وگیان کیندر ملنگپورہ کے ڈائریکٹر ایکسٹینشن پروفیسر دل ایم مخدومی نے مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی۔ان کے علاوہ اس پروگرام میں پروفیسر نصرت سمیت کئی سائنسدانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر کسانوں کے درمیان مٹی کے ہیلتھ کارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔

سائنسدانوں نے کسانوں پر زور دیا گیا کہ وہ مٹی کو آلودہ ہونے سے بچا کر اچھے اور معیاری فصل حاصل کر سکتے ہیں۔

سائنسدانوں نے مزید کہا کہ مٹی خراب ہونے کے سبب زمین بنجر ہوجاتی ہے ۔اور پیداوار پر بھی اثر پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال 5 دسمبر کو عالمی یوم مٹی منایا جاتا ہے۔ تاکہ زمین پر زندگی کی بقا کے لیے مٹی کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو بیدار کیا جا سکے۔ مٹی کا معیار گرتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ماحولیاتی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

ارشاد احمد نام کے کسان نے کہا کہ زمین کی زرخیز سے متعلق جو تربیت آج دی گئی ہے وہ وقت کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسٹینشن کرشی وگیان کیندر ملنگپورہ پروفیسر دل ایم مخدومی نے بات کرتے ہوئے۔

کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد مٹی کو نمکین بنانے سے روکنا، مٹی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا اور مٹی کے انتظام میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ یہ مہم مٹی کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے چلائی جاتی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.