ETV Bharat / city

پلوامہ: برفباری اور بارش کے سبب زعفران کی کاشت میں کمی - زعفران کی کاشتکاری

وادی کشمیر میں قبل از وقت موسم کی تبدیلی کے سبب زعفران کے پھول نہیں کھل رہے ہیں، جیسا کہ گذشتہ برسوں زعفران کے پھول کھلا کرتے تھے۔ کسانوں کے مطابق زعفران کے پھولوں کو کھلنے کے لیے دھوپ کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے لیکن اس بار بے وقت برفباری اور بارش کی وجہ سے موسم کافی ٹھنڈا ہو گیا ہے۔

برفباری اور بارش کے سبب زعفران کی کاشت میں کمی

author img

By

Published : Nov 1, 2021, 5:39 PM IST

زعفران کے پھولوں کی چنائی کا موسم اگر چہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں عروج پر ہوتا تھا اور کسان ان دنوں زعفران کے پھولوں کی چنائی میں مشغول نظر آتے تھے لیکن رواں برس برفباری اور مسلسل بارشوں کے سبب کسان مایوس ہیں۔

برفباری اور بارش کے سبب زعفران کی کاشت میں کمی

کسانوں کے مطابق زعفران کے پھول کو کھلنے کے لیے دھوپ کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ دھوپ کے سبب ہی پھول کھلتے ہیں۔ تاہم موسم کی کروٹ کی وجہ سے ابھی اس قدر زعفران کے پھول نہیں کھل رہے ہیں جیسا کہ گذشتہ برسوں زعفران کے پھول کھلا کرتے تھے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ 21 یا 23 اکتوبر کو وہ زعفران کی پہلی فصل اٹھاتے تھے لیکن اس بار بے وقت برفباری اور بارش کی وجہ سے موسم کافی ٹھنڈا ہو گیا ہے جس وجہ سے زعفران کا پھول نہیں کھل سکا ہے۔ کسانوں کا ماننا ہے کہ اگر موسم میں تبدیلی ہوتی ہے اور تیز دھوپ نکلتی ہے تو امید ہے کہ زعفران کی فصل میں بہتری آئے۔

انہوں نے کہا کہ زعفران کے پھول زیادہ وقت تک نہیں کھلتے، یہ زیادہ سے زیادہ دس سے پندرہ دنوں تک ہی رہتے ہیں۔ اس کے بعد ان پھولوں کا کھلنا بند ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ زعفران کی کاشت پانپور کے کریواوں میں بڑے پیمانہ پر کیا جاتا ہے جو اپنی افادیت اور اہمیت کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔

بھارت میں زعفران کی کاشت میں جموں و کشمیر سر فہرست ہے۔ بھارت میں 5707 ہیکٹر پر اسے کاشت کیا جاتا ہے جس میں سے 4496 ہیکٹر کشمیر میں ہیں۔ لیکن رواں برس اس کی پیداور میں کمی کی بڑی وجہ مسلسل بارش اور برفباری کا ہونا ہے جس کی وجہ اس سے جرے کسان مایوس ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.