فاؤنڈیشن فور سپورٹس لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (ایف ایس ایل ڈی) کی جانب سے جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اپنی نوعیت کا پہلا اسٹیٹ لیول اسپورٹس ایم ایم اے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر کمشنر آف اسپورٹس ایم ایم اے یعقوب شاہان کے علاوہ مارشل آرٹس کے 50 آفیشلز نے شرکت کی۔
اس دوران مارشل آرٹس کے فروغ پر ذور دیا گیا اور آفیشلز و کھلاڑیوں کو بھی ضروری تربیت فراہم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ میں مارشل آرٹس مقابلے کا اہتمام
اس موقع پر حال ہی میں دبئی ایم ایف این مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں بطور آفیشل کے شرکت کرنے والے پہلے کشمیری عاقب مجید کی بھی سراہنا کی گئی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔