ETV Bharat / city

کشمیر: سیاحتی مقام پہلگام سیاحوں کی پسندیدہ جگہ

author img

By

Published : Oct 18, 2021, 4:16 PM IST

وادیٔ کشمیر سیاحتی مقامات سے مالا مال ہے، تاہم شہر آفاق پہلگام سیاحوں کی پسندیدہ جگہ رہی ہے۔ سیاحوں کا کہنا کہ پہلگام آکر انہیں واقعی جنت سا احساس ہوا ہے، یہاں کے خوبصورت مقامات کی سیر و تفریح کرکے وہ خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

سیاحتی مقام پہلگام سیاحوں کی پسندیدہ جگہ

سیاحتی مقام پہلگام ان دنوں سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اگرچہ وادیٔ کشمیر سیاحتی مقامات سے مالا مال ہے، تاہم شہر آفاق پہلگام سیاحوں کی پسندیدہ جگہ رہی ہے۔ اس لیے ملکی و غیر ملکی و مقامی سیاح لاکھوں کی تعداد میں ہر برس پہلگام آتے ہیں اور یہاں کی خوبصورتی سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد کی صورتحال اور کووڈ-19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے وادی کے دیگر سیاحتی مقامات سمیت پہلگام کی سیاحت کافی متاثر ہوئی۔ سیاحت سے وابستہ لاکھوں افراد کی روزی روٹی پر نمایاں اثر پڑا اور انہیں مالی بدحالی کا شکار ہوکر گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم آہستہ آہستہ صورتحال میں بہتری آتے ہی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے جس کی وجہ سے سیاحت سے جڑے افراد پُرامید نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ کئی روز سے خاص کر صبح و شام کے اوقات میں یہاں درجۂ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے موسم سرما کا احساس ہونے لگا ہے۔ تاہم اس کے باوجود سیاحوں کی خاصی تعداد پہلگام کا رخ کررہی ہے۔ ملکی و مقامی سیاح پہلگام کے خوبصورت مقامات، آڑو، بیتاب وادی، چندن واڑی و دیگر سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے سیاحوں نے بتایا کہ پہلگام آکر انہیں واقعی جنت سا احساس ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ یہاں کے خوبصورت مقامات کی سیر و تفریح کرکے وہ خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ ہر وقت سیرو تفریح کرنے کے باوجود جی نہیں بھررہا ہے۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ یہاں کے قدرتی مناظر کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی سے بھی کافی متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ وادیٔ کشمیر کے تعلق سے منفی سوچ رکھتے ہیں وہ ایک بار یہاں آکر اپنی غلط فہمی کو دور کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.