ETV Bharat / city

Pulwama Bus stand Lacks Basic Facilities: پلوامہ بس اسٹینڈ میں سہولیات کا فقدان، مسافروں کے لیے باعث پریشانی

تیرہ سال گزرنے کے باوجود بھی پلوامہ بس اسٹینڈ Pulwama Bus stand میں کافی سہولیات کا فقدان ہے، اس بس اسٹینڈ میں تارکول نہیں بچھایا گیا ہے، جس کی وجہ سے تمام موسم میں مسافروں کے ساتھ ساتھ گاڑی مالکان کو بھی کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ Pulwama Bus stand Lacks Basic Facilities

پلوامہ بس اسٹینڈ
Pulwama Bus stand
author img

By

Published : Mar 15, 2022, 5:08 PM IST

ضلع انتظامیہ پلوامہ نے تیرہ سال قبل پلوامہ میں ایک نیا بس اسٹینڈ قائم کرنے کے لیے کئی سو کنال سرکاری اراضی خالی کرائی، تاہم تیرہ سال کا ایک طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی بس اسٹینڈ میں مسافروں کے ساتھ ساتھ گاڑی مالکان کے بیٹھنے کی جگہ نہیں بنائی گئی، جس کی وجہ سے مسافروں کے ساتھ ساتھ گاڑی مالکان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Pulwama Bus stand Lacks Basic Facilities

Pulwama Bus stand Lacks Basic Facilities
تیرہ سال گزرنے کے باوجود بھی اس بس اسٹینڈ میں تارکول نہیں بچھایا گیا ہے، جس کی وجہ سے موسم سرما اور گرما میں مسافروں کے علاوہ گاڑی مالکان کو کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔یہاں بارش کے موسم میں پانی جمع ہوتا ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو چلنے پھرنے میں کافی پریشانیاں ہوتی ہیں، وہی گرمی کے موسم میں گرد وغبار اٹھنے کی وجہ سے بھی مسافروں کے ساتھ ساتھ گاڑی مالکان کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ چار سال قبل اگرچہ اس بس اسٹینڈ کو مکمل طور پر شروع کر دیا گیا تھا، تاہم اب بھی اس بس اسٹینڈ میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔اس سلسلے میں کئی مسافروں کے ساتھ گاڑی مالکان نے کہاکہ چار سال قبل انتظامیہ نے یہ بس اسٹینڈ شروع کیا تھا اور ہم بھی یہاں آئے تھے لیکن اس بس اسٹینڈ میں مسافروں کے لیے کافی سہولیات کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہ تو مسافر اور نہ ہی گاڑی مالکان کے لیے یہاں بیٹھنے کی جگہ ہے اور کبھی کوئی بیمار آتا ہے تو اس کے بیٹھنے کے کوئی معقول انتظام نہیں ہے۔
گاڑی مالکان نے ضلع انتظامیہ پلوامہ سے اپیل کی کہ وہ ان کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.