ETV Bharat / city

Kulgam Encounter: ایک عسکریت پسند ہلاک، ایک فرار ہونے میں کامیاب: آئی جی پی کشمیر - vijay kumar kulgam

انسپکٹر جنرل اور پولیس (کشمیر) وجے کمار نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ کولگام تصادم آرائی کے دوران ایک غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک کیا گیا ہے جب کہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔

وجے کمار
وجے کمار
author img

By

Published : Aug 13, 2021, 11:42 AM IST

وجے کمار کا کہنا ہے کہ "ہلاک شدہ عسکریت پسند بی ایس ایف قافلے پر حملہ کرنے کے بعد ایک عمارت میں چھپا ہوا تھا۔ پوری رات دونوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ جاری رہا اور صبح سویرے سکیورٹی فورسز نے عثمان نامی ایک غیر ملکی عسکریت پسند کو ہلاک کیا ہے۔ آئی جی پی کے مطابق ہلاک شدہ عسکریت پسند لشکر طیبہ عسکری تنظیم سے منسلک تھا اور گزشتہ 6 مہینوں سے وادی میں سرگرم تھا۔"

کولگام تسادم ختم ایک عسکریت پسند ہلاک
وجے کمار کا مزید کہنا ہے کہ "عثمان ایک خطرناک عسکریت پسند تھا اور سکیورٹی فورسز پر بڑا حملے کرنے کی فراق میں تھا۔ "

انسپکٹر جنرل اور پولیس (کشمیر) وجے کمار نے کہا کہ ہلاک شدہ عسکریت پسند کے قبضہ سے ایک اے کے 47 رائفل، چار میگزین، چند گرینیڈ اور ایک آر پی جی لانچر برآمد کیا گیا ہے۔"

کولگام حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا ہے کہ "ہمیں پہلے سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ قومی شاہراہ پر عسکریت پسند حملے کر سکتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی مستعدی کی وجہ سے ہی جلد جوابی کارروائی کی گئی اور عسکریت پسندوں کو فرار ہونے کا موقع نہیں دیا گیا اور پھر تصادم شروع ہوا۔"

مزید پڑھیں:کولگام میں انکاؤنٹر ختم، ایک عسکریت پسند ہلاک

دریں اثنا کولگام تصادم کے دوران دو عام شہری، ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں اور اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.