ETV Bharat / city

اننت ناگ: پرانی گاڑی انوکھے ریستوراں میں تبدیل، ڈرائیور ہوا مقبول

اننت ناگ کے کامڑعلاقہ کے رہنے والے آصف احمد آہنگر نے اپنی مِنی بس کو ریستوراں میں تبدیل کر دیا۔ آصف اپنے اس کاروبار کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں اور اس چھوٹے سے کاروبار کو ایک کمپنی کی بلندی تک لے جانے کی خواہش ہے، تاکہ وہ مزید بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کر سکے۔

پرانی گاڑی کو انوکھے ریستوراں کی شکل دینے والا ڈرائیور ہوا مقبول

author img

By

Published : Sep 28, 2021, 11:08 AM IST

Updated : Sep 28, 2021, 11:27 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع کامڑ علاقہ کا رہائشی آصف احمد آہنگر نے اپنی مینی بس کو ریستوراں میں تبدیل کرکے نہ صرف اپنے لئے بلکہ کئی نوجوانوں کے لئے روزگار کھڑا کیا ہے، دراصل آصف پیشہ سے ایک ڈرائیور تھے۔

اننت ناگ: پرانی گاڑی انوکھے ریستوراں میں تبدیل، ڈرائیور ہوا مقبول

انہوں نے گزشتہ کئی برس قبل منی بس خریدی تھی، جس سے وہ اچھا خاصا پیسے کما رہے تھے۔آصف کے مطابق موجودہ دور میں چھوٹی گاڑیوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے منی بس سروس کافی متاثر ہوئی اور انہیں اس پر گزارہ کرنا مشکل ہو گیا۔

نتیجتاً وہ مالی بدحالی کا شکار ہونے لگے، تاہم ایک دن آصف کے ذہن میں ایسا مفید خیال آیا، جس نے اس کی طرز زندگی کو ہی بدل دیا اور وہ ڈرائیور سے ایک موبائل ریستوراں کے مالک بن گئے۔

جی ہاں آصف نے اپنی پرانی مِنی بس کو ایک انوکھے ریستوراں کی شکل دے دی اور آج وہ نہ صرف اپنے لئے بلکہ کئی نوجوانوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں۔

آصف نے خریداروں کو راغب کرنے کے لئے اپنی منی بس کو سجا کر دیدہ زیب بنایا ہے۔ انہوں نے منی بس کے اندر ایک کچن نصب کیا ہے، جس میں فریج واش بیسن، کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔

آصف نے تقریباً ایک برس قبل ریستوراں کو اننت ناگ کے مہندی کدل علاقہ میں شروع کیا تھا، تاہم سیاحوں کی بڑھتی آمد کے ساتھ انہوں نے اپنے موبائل ریستوراں کو کوکرناگ مغل گارڈن کے باہر قائم رکھا۔

اسی طرح وہ اپنے انوکھے موبائل ریستوراں کو اننت ناگ کے سیاحتی مقامات پر لے جاتے ہیں جہاں وہ سیاحوں کو مختلف اقسام کے فاسٹ فوڈ فروخت کرتے ہیں۔ اس انوکھے ریستوراں کو سیاح کافی پسند کرتے ہیں۔

سیاح ریستوراں پر دستیاب مختلف اقسام کے فاسٹ فوڈز شوق سے کھاتے ہیں۔

آصف کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس کاروبار کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں اور اس چھوٹے سے کاروبار کو ایک کمپنی کی بلندی تک لے جانے کی خواہش ہے، تاکہ وہ مزید بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بجبہاڑہ: ڈسپنسری کو اپگریڈ کیے جانے کا مطالبہ

آصف کے ریستوراں پر کام کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ اس انوکھے ریستوران میں کام کرنے کا ایک الگ مزہ ہے۔وہ کام کے ساتھ ساتھ (انجوائے بھی کرتے ہیں) لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آصف کی مفید سوچ نے ان کی سوچ میں بھی نمایاں تبدیلی لائی ہے، وہ آصف کے ساتھ شانہ بشانہ اس کاروبار کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

Last Updated : Sep 28, 2021, 11:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.