ETV Bharat / city

Manoj Sinha In Anantnag: 'چار برسوں میں جموں و کشمیر میں بجلی ضرورت سے زیادہ ہوگی'

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری میں اگلے چار برسوں میں نہ صرف زائد از ضرورت بجلی ہوگی بلکہ ہر گھر کو قابل بھروسہ اور معیاری بجلی فراہم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لداخ سے بجلی کی ایک نئی ترسیلی لائن آنے والی ہے جس کو کشمیر، جموں اور پنجاب کے ساتھ جوڑا جائے گا اور اس کے بعد جموں وکشمیر میں بجلی کی کوئی قلت نہیں رہے گی۔LG Inaugurated Power Distribution Projects

j-and-k-to-be-power-surplus-in-next-four-years-says-lg-manoj-sinha
چار برسوں میں جموں و کشمیر میں بجلی ضرورت سے زیادہ ہوگی، منوج سنہا
author img

By

Published : Mar 23, 2022, 10:40 PM IST

اننت ناگ: میر بازار اننت ناگ میں بجلی کے مختلف پروجیکٹوں کا آغاز کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بجلی کے منظر نامے میں مزید بہتری آئے گئی۔ ایل جی نے کے کے پی ڈی ڈی کے ذریعے چلائے گئے 42 ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری میں اگلے چار برسوں میں نہ صرف زائد از ضرورت بجلی ہوگی بلکہ ہر گھر کو قابل بھروسہ اور معیاری بجلی فراہم ہوگی۔LG inaugurated power distribution Projects

چار برسوں میں جموں و کشمیر میں بجلی ضرورت سے زیادہ ہوگی، منوج سنہا

انہوں نے کہا کہ لداخ سے بجلی کی ایک نئی ترسیلی لائن آنے والی ہے جس کو کشمیر، جموں اور پنجاب کے ساتھ جوڑا جائے گا اور اس کے بعد جموں وکشمیر میں بجلی کی کوئی قلت نہیں رہے گی۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک پاور گرڈ سب اسٹیشن کے افتتاح کے بعد ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔Manoj Sinha In Anantnag

انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کو محکمہ بجلی نے چھ ماہ کے ریکارڈ وقت میں مکمل کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 70 سالوں میں جموں و کشمیر صرف 3500 میگاواٹ کا استعمال کرنے کے قابل تھا اور اب پیداواری صلاحیت 3 دوگنی اور 7 سالوں میں تین گنا ہو جائے گی۔ منوج سنہا نے کہا کہ اس کا مقصد شہریوں اور کاروباری اداروں کو اچھے معیار کی بجلی فراہم کرنا ہے۔سنہا نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ متعلقہ محکمے کے ساتھ سمارٹ میٹرس نصب کرنے میں تعاون کریں تاکہ گاہکوں کو معیاری بجلی فراہم کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ بجلی کی ایک اہم ترسیلی لائن کو مرکزی حکومت نے منظوری دی ہے جو لداخ سے آ نے والی ہے اور اس کے ساتھ کشمیر، جموں اور پنجاب کو جوڑا جائے گا‘۔ان کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ کو منظوری مل گئی ہے اور اس سے جموں وکشمیر میں بجلی کی کوئی قلت نہیں رہے گی۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ محکمہ بجلی قابل سراہنا کام کر ہا ہے اور پروجیکٹس کو ریکارڈ وقت میں مکمل کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.